ابنا: افغان میڈیا کے مطابق اس لفظی جھڑپ میں صدر حامد کرزئي نے تمام جیلوں کا انتظام افغان فورس کے حوالے کرنے کو کہا ہے۔ امریکی جنرل نے افغاں صدر کی اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چند جیلیں جو امریکی فوجیوں کے ہاتھوں میں ہیں بدستور انھیں کے ہاتھوں میں رہنی چاہیں۔ اس موقع پر کابل میں امریکی سفیر بھی موجود تھے۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے کمانڈر نے دھمکی دی ہےکہ اگر ان کا یہ مطالبہ نہ مانا گيا تو امریکہ کابل سے اپنا سفیر واپس بلالے گا۔ صدر حامد کرزئي کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس افغانستان کی وزارت دفاع اور بیرونی افواج کے کمانڈر کے درمیاں ہونے والے معاہدے کے مطابق بگرام جیل کا انتظام کل تک حکومت کابل کے سپرد ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے تاکید کی ہے کہ بگرام جیل کی ذمہ داری سونپنےمیں تاخیر افغانستان کے اقتدار اعلی کی مخالفت کے معنی میں ہے۔
.....
/169